شاہ رخ خان کی ڈان 3کی تیاریاں شروع،شوٹنگ دوبئی اور ابو ظہبی میں ہوگی

نئی دہلی: شاہ رخ خان کے شیدائیوں کے لئے یہ کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے کہ کنگ خان کی اپنی فلم” ڈان3“ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور اس فلم کے لئے ایک بار پھر فرحان خان اور شاہ رخ خان ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ایسا قیاس لگایا جا رہا کہ یہ فلم 2019کے شروعات میں ریلیز ہو سکتی ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ڈان 3کی شوٹنگ دبئی اور ابو ظہبی میں کی جائے گی اور فلم کی ہیروئن کے لیے کوئی نیا چہرہ تلاش کیا جارہاہے۔ کنگ خان ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم ’ زیرو‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں اس لئے فلم ’ ڈان 3‘ کی شوٹنگ سال 2019کے شروع میں کی جائے گی۔ بادشاہ خان اور ایکٹرس پرینکا چوپڑا دونوں ڈان فلم کے پہلے اور دوسرے پارٹ میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔
یہ دونوں پارٹ باکس آفس پر سپر ہٹ رہے ہیں۔ لہٰذا اب فرحان فلم کی تیسری قسط لارہے ہیں۔ فرحان نے فلم کی کہانی تیار کر لی ہے،۔ اور ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم میں فرحان ایک پولس افسر کا کردار ادا کریں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farhan akhtar locks script for shah rukh khans don 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply