کالا ریلیز ہونے کے بعد رجنی کانت کے پوسٹر کو ان کے مداحوں نے دودھ سے نہلایا ، ہال کے باہر آتش بازی کی

نئی دہلی: سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’ کالا‘ جمعرات کو ریلیز ہو گئی ہے۔ فلم کے ریلیز کے بعد رجنی کانت کے پرستار وں کی ان کے تئیں زبردست دیوانگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دراصل فلم کالا کا پہلا شو آج صبح 4بجے کا تھا اور لوگ رات سے ہی ٹکٹ کے لئے لائن میں لگے تھے، لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی دیوانگی کا مظاہرہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئیٹر پر رجنی فینس کے فوٹوز اور دیڈیو چھا گئے۔

سپر اسٹار رجنی کانت کے یہ مداح نہ صرف فلم دیکھنے پہنچے بلکہ ڈھول تاشےکے ساتھ اپنی خوشی ظاہر کرنے میں بھی کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ رجنی کانت کے پرستاروں نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر ان کے پوسٹر کو دودھ سے نہلایا اور سنیماگھر کے ہال کے باہر آتش بازی کی۔ ریاست تمل ناڈو سے لیکر ملک الگ الگ صوبوں سے بھی رجنی فین کی کئی تصویریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

رجنی کانت کے تئیں لوگوں کی دیوانگی ایسی تھی کہ ایک سنیما گھر میں لوگوں نے فلم کے شروع ہونے سے پہلے رجنی کانت کا پوسٹر رکھ کر ان کی آرتی بھی اتاری اور فلم جیسی ہی شروع ہوئی ناظرین کے جوشیلے نعرے آسمان چیرنے لگے۔ایسا لگ رہا تھا کہ ہر کوئی اسی دن کا انتظار کر رہا تھا ۔

یاد رہے رجنی کانت کو جنوبی ہندکا سپر اسٹار کہا جاتاہے ، لیکن آج ان کی فلم ملک بھر ریلیز ہوئی اور اس ریلیز کے بعد ان کا جادو پورے ملک میں ہی نہیں بلکہ غیر ممالک میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فرانس میں بھی رجنی کے پرستاروں نے آ تش بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

قابل غور ہے کہ کاویری پانی معاملے پر رجنی کانت کے بیان کی وجہ سے کرناٹک کی کچھ تنظیمیں فلم کے ریلیز ہونے کی مخالفت کر رہے تھے اور اس کے ریلیز پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی بھی داخل کی گئی تھی لیکن بدھ کو سپریم کورٹ نے اس عرضی کو یہ کہہ کر کہ چونکہ رجنی کانت کے پرستاراس فلم کا شدت سے انتظار کر ہے ہیں اس لیے عدالت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، خارج کرتے ہوئے فلم کو سنیما گھروں کو زینت بنانے کی اجازت دے دی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fans go crazy after release of rajnikanth starrer kaala in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply