انل کپور کی فلم ’فنے خان ‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سڑک حادثہ میں زخمی

ممبئی: انل کپور کی فلم ’فنے خان ‘کے سیٹ پر ہوئے حادثہ میں ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر اس وقت بری طرح زخمی ہوگئیں جب ایک موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر ماردی ۔انہیں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائے جانے کے بعدباقاعدہ علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔
جہاں اب وہ رو بصحت ہیں اور جلد ہی جلدہی شوٹنگ پرواپس آجائیں گی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈائرکٹر اتل منجریکر کی اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن، راج کمار راو اور دویا دتہ بھی ہیں۔فلم کے پروڈیوسر راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔

Title: fanney khan assistant director gets injured | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply