میں تمباکو مصنوعات کی نہیں الائچی کی تشہیر کرتا ہوں: کینسر میں مبتلا پرستار کو اجے دیوگن کا پیغام

نئی دہلی: اداکار اجے دیوگن نے ،جوآجکل عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ دے دے پیار دے ‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جس اشتہار میں نظر آرہے ہیں وہ تمباکو مصنوعات کا نہیں الائچی کا اشتہار ہے۔

در اصل حا ل ہی میں اجے دیوگن کے ایک مداح نے، جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ، تمباکو کی تشہیر نہ کرنے کی اپیل کی تھی ، اب اس پر اداکار اجے دیوگن نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اجے دیوگن نے کہا کہ ’ میں ہمیشہ اپنا کانٹریکٹ مینٹن رکھتا ہوں، میں تمباکو کو پرموٹ نہیںکر رہاہوں، جو بھی اشتہاراتہیں وہ الائچی کے ہیں اور میرے کانٹریکٹ میں لکھا ہے کہ میں تمباکو کو پرموٹ نہیں کروں گا ، اگر وہی کمپنی اگرکچھ وار بھی فروخت کر رہی ہے تو مجھے نہیں پتہ کیا کرنا چاہئے ، اس سے زیادہ میں صرف یہ کر سکتا ہوں کہ اپنی فلموں میں بلا وجہ تمباکو نوشی نہ کروں“۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راجستھان کے ایک کینسر سے متاثر نانا کرم نامی شخص نے عوامی طور پر اجے دیوگن سے اپیل کی تھی کہ وہ معاشرے کے مفاد کے لئے تمباکو کی تشہیر نہ کریں۔

مریض کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ نانا کرم اجے دیوگن کے پرستار ہیں اور وہ جس کی بھی تشہیرکرتے ہیں اس ہر سامان کا نانا کرم استعمال کرتے ہیں ،لیکن اب انہیں احساس ہو گیا ہے کہ تمباکو کے خراب اثرات بھی ہوتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fan urges ajay devgn to stop endorsing tobacco actor says im not promoting it in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.