معروف گلوکارہ مبارک بیگم انتقال کر گئیں

ممبئی: ” کبھی تنہائیوں میں یوں ہماری یاد آئے گی “ اور ”مجھ کو اپنے گلے لگالو“ جیسے مشہور نغموں کو اپنی دلگداز آواز دینے والی گلوکارہ مبارک بیگم طویل علالت کے بعد گذشتہ شب انتقال کر گئیں۔
وہ 80 برس کی تھیں۔ ان کے کنبے کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ مبارک بیگم کا پیر کی شب ساڑھے 9 بجے جوگیشوری میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔
ان کی تدفین شیوارا کے قبرستان میں عمل میں آئی۔1950 سے 70 کی دہائی کے دوران مبارک بیگم کی خوش گلوئی کا جادو خوب چلا۔ انہوں نے ایس۔ ڈی۔ برمن ، شنکر جے کشن اور خیام جیسے اس زمانے کے بیشتر موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔
گزشتہ کافی دنوں سے وہ بیمار تھیں اور مالی تنگی کی وجہ سے اپنا علاج کرانے تک سے قاصر تھیں۔ ایسی حالت میں بھی حکومت یا فلمی دنیا نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔
وہ جوگیشوری میں ایک بیڈروم والے فلیٹ میں رہتی تھیں۔ گزشتہ برس اپنی بیٹی کے انتقال کے بعد سے مبارک بیگم کی طبیعت اور زیادہ خراب ہونے لگی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Famous playback singer mubarak begam no more in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply