ناظرین نے کپل شرما کے نئے شو کو بورنگ بتایا

نئی دہلی:تقریباً 7مہینہ کے وقفہ کے بعد کامیڈین کپل شرما نئے شو ’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے عنوان سے انہوں نے چھوٹے پردے دوبارہ نمودر ہوئے ۔ اپنی حس مزاح کے لئے مشہور کپل شرما اس نئے شو میں کچھ زیادہ نیا نہیں کر پائے۔
اس لئے طویل عرصے سے بے صبری انتظار کر رہے ان کے مداح کو یہ شو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا ۔ اس لئے اس شو کی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر تنقیدی بحث جاری ہے۔ شو ’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ سے ان کے شیدائیوں کو کافی مایوسی ہوئی ہے۔
اس لئے ٹوئیٹر پر بھی اس شو پر اچھا ردعمل ظاہرنہیں کیا جا رہا۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ انہیں گیم کی جگہ کامیڈی شو لانا چاہیے تھا ۔ جب کہ کچھ نے اسے بورنگ قرار دیا ہے۔ توکسی   نےاس شو  کو پوری طرح سے فلاپ شو کہا۔
سوشل میڈیا کے تاثرات پتہ چلتا ہے کہ ناظرین کو کپل کا یہ شو پسند نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اس شو میں مہمان کے طور پر ایکٹر اجے دیوگن نے شرکت کی تھی اور سابق کرکٹر ریاست پنجا ب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو ، چندن پربھاکر، کیکو شاردا وغیرہ اپے پرانے انداز ہی نظر آئے جب کہ گیم شو کو نیہا پینڈسے نے ہوسٹ کیا۔

Title: family time with kapil sharma review disappointing and boring twitter reacts in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply