کپل شرما کا نیا شو ’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ جلد بند ہو سکتا ہے

نئی دہلی: معروف مزاحیہ فنکار کپل شرما کا نیا شو ’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ جو 25مارچ سے شروع ہو چکا ہے، ناظرین سے اس شو کی تعریف میں کلمات نہ کہنے کے باعث بند ہو سکتا ہے۔
کافی وقت سے کپل کے پرستار ان کے شو کا انتظار کر رہے تھے لیکنجب کپل اپنے نئے شو کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نمودارہوئے تو پرستاروں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور اس نئے شو میں کپل کا وہ جادو نہیں چل سکاجس کے لئے وہ پہچانے جاتے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ اس شو میں کامیڈی ہے ہی نہیں اور سوشل میڈیا پر اس شو کے حوالے سے کپل شرما کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے اداکارہ رنی مکھرجی کے ساتھ شو کی شوٹنگ منسوخ کرنے کے بعد شو میکرس اور کپل شرما میں اختلافات ہو گئے۔ معتبر ذرائع کے مطابق شو میکرس بہت جلد اس شو کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں ۔
اس شو کے میکرس نے کپل سے ایک پریس کانفرنس کرنے کو بھی کہا ہے لیکن کپل شرما نے وقت مانگا ہے اور کچھ اور ایپی شوڈ کا رسپانس آنے کے بعد کپل میڈیا سے بات کریں گے۔ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ اس شو کے 26ایپی شوڈ نشر کئے جائیں گے لیکن شو کی اچھی ٹی آر پی نہ ملنے کی وجہ سے اب ایپی شوڈ کو کم کر دیا جائے گا اورہو سکتا ہے بند بھی ہو جائے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: family time with kapil sharma kapil sharmas new show going off air soon in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply