ایولین شرما شاہ رخ اور انوشکا کے ساتھ کام کرنے سے بہت خوش

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ایولن شرما کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہے۔ بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر امتیاز علی ان دنوں فلم ’دی رنگ‘بنا رہے ہیں۔
فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے اہم کردار ہیں۔ اس فلم میں ایک اور اداکارہ کے کام کرنے کی خبر ہے اور یہ اداکارہ ایولن ہو سکتی ہیں۔ ایولن شرما نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بڈاپسٹ میں شاہ رخ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
یہیں پر ’دی رنگ‘ کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ ایولن نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ فلم میں ہیں یا نہیں، لیکن اس تصویر سے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ وہ بھی فلم میں اداکاری کریں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Evelyn sharma is excited to join shah rukh khan anushka sharma in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply