عمران ہاشمی بادشاہو میں سنی لیونی کے ساتھ رقص کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی اداکارہ سنی لیونی کے ساتھ آئیٹم نمبر کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار ملن لوتھریا فلم ”بادشاہو“بنانے والے ؛ہیں۔فلم میں اجے دیوگن اور عمران ہاشمی مرکزی کردار میں ہیں۔
ملن لوتھریااس سے پہلے اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کی جوڑی کو ”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی “میں پیش کرچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم بادشاہو میں سنی لیونی آئیٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔گانے کی شوٹنگ ممبئی یا راجستھان میں ہوگی۔
عمران ہاشمی نے کہا ”سنی کا گانوں کے ساتھ ریکارڈ کافی اچھا ہے۔یہ گانا بھی بہت اچھاہے اور جس طر حملن اور کوریوگرافر نے اس گانے کوسوچا ہے اسے دیکھ کر تو یہی لگا ہے کہ یہ گانا ہٹ ثابت ہوگا۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emraan hashmi and sunny leone to do a dance number in badshaho in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply