’ گیم آف تھرونس‘ نے ایمی ایوارڈ میں چوتھائی صدی پرانا ریکار ڈ توڑا

نئی دہلی: مشہور امریکی ڈرامہ شو’ گیم آف تھرونس ‘ نے ایمی ایوارڈ 2019کے لئے 32کیٹیگری ( زمرہ) میں نامزد ہونے کے ساتھ ہی 25سال پرانا ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نامزدگی کسی بھی شو کے اکیلے سیزن کے لئے بہت زیادہ ہے ۔ 71ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ کے لئے نامزدگی کا اعلان گزشتہ روزمنگل کے دن ہوا تھا۔

رواں سال کے شروعات میں فینٹسی ڈرامہ شو’ گیم آف تھرونس‘ نے آخری سیزن کے ساتھ اپنی کہانی کا اختتام کر دیا تھا تا ہم 32نامزدگی حاصل کر شو نے ’ این وائی پی ڈی بلیو ‘ ذریعہ 1994میں بنائے گئے 26نامزدگی کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

ایچ بی او پر نشر ہونے والے جی او ٹی کے فنکار ایمی کے ان زمروں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔

بہترین ڈرامہ سریز کے لئے گیم آف تھرونس، سب سے بہترین اداکار کے لئے کٹ ہرنگٹن کو ، بہترین اداکارہ کے لئے ایمیلیا کلارک کو، چار سب سے معاون اداکاراؤں میں گونڈلون کرسٹی، لینا ہیڈے، سوفی ٹرنر اور میسی ولیمسن کو اور سب سے بہترین معاون اداکار کے زمرہ میں الفی ایلن، نکلوج کوسٹر، والڈاؤن اور پیٹر ڈنکلیز کو نامزد کیا گیا ہے۔

وہیں سب سے بہترین ڈرامہ سریز کے زمرہ میں ’ گیم آف تھرونس، کا مقابلہ ’ بیٹر کال سول، باڈی گارڈ، اوجارک، پوز، سکسیشن، دیز از اس، کلنگ ایو جیسے شوسے ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emmy nominations 2019 game of thrones sets a single season record with 32 nods in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.