بچپن میں اپنی بہن ایکتا کپور کوبہت مارتا تھا : تشار کپور

نئی دہلی: اداکار تشار کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بہن اور مشہور فلم ساز و ہدایت کار ایکتا کپوربچپن میں انہیں خوب ڈراتی و دھمکاتی اور اپنی چودھراہٹ دکھایا کرتی تھیں۔

بھائی بہن کے تہوار رکشا بندھن کے موقع پر انگریزی اخبار مرر سے بات کرتے ہوئے اداکار تشار کپور نے بتایا کہ ”ا یکتا کپور مجھے بہت پریشان کرتی تھیں خوب ڈراتی اور دھمکاتی تھیں لیکن میں اس سے زیادہ ان کی پٹائی کر دیتا تھا ، لیکن اب ہم میں زبردست تبدیلی رونما ہو گئی اور اب ہم بھائی بہن ہونے کے علاوہ ایک بہت اچھے دوست بھی ہیں۔

تشار کپور نے مزید کہا کہ ” اب ہم ’ کول ہو گئے ہیں، لیکن جب ہم بچے تھے تب ہمیں بہت غصہ آتا تھا اور ہم جھگڑتے تھے۔ ہمارے درمیان ہمیشہ کسی نہ کسی بات پر لڑائی چلتی رہتی تھی کبھی کھلونے پر، کبھی میوزک پر یا پھر اس پر کہ یا ممی ۔

پاپا کسے زیادہ چاہتے ہیں حتیٰ کہ کون سی فلم دیکھنی ہے اور فرنٹ سیٹ پر کون بیٹھے گا اس پر بھی لڑائی ہو جاتی تھی “۔تشار نے کہا کہ ہم چیزیں شیئر کرتے ہیں کیونکہ ہماری عمر تقریباً برابر ہے ، اب ہم چھوٹی باتوں پر نہیں جھگڑتے ، اب ہم دوست ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ekta kapoor used to bully me and i used to beat her up says tusshar kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply