ایکتا کپوراور ٹوئنکل کھنہ فکی لیڈیزآرگنائزیشن آئیکن ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اداکارہ و رائٹرٹوئنکل کھنہ اور ٹی وی اور فلم پروڈیوسرو بالا جی ٹیلی فلم کے مشترکہ مینجمنٹ ڈائریکٹر اور کریٹیوڈائریکٹر ایکتا کپور کو فکی لیڈیزآرگنائزیشن ( ایف ایل او) کے 34ویں سالانہ اجلاس میں ایف ایل او آئیکن ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔ ٹیلی ویژن و فلم انڈسٹری میں اپنی شراکت کے بعد ایکتا کپور اب ڈجیٹل میں بھی نئے مقام حاصل کر رہی ہیں۔
نئے مواد کے ساتھ انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کی ہئیت بدل دینے والی شخصیت ایکتا کپور نے اپنے بہترین کام کے لئے پہلے بھی کئی اعزاز حاصل کئے ہیں ۔ ہر سال فکی لیڈیز آرگنائزیشن ان خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف کرتی ہے جو اپنے سے متعلقہ علاقے میں نیا مقام حاصل کرتے ہیں اور سماج کے لئے حوصلہ افزائی کی علامت ہیں۔
اس سال ایف ایل او کے 24ویں سالانہ اجلاس کا موضوع ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا تھا۔ایکتا کپور کو فلم ہندوستان میں تفریح انڈسٹری میں تبدیلی لانے اور ٹوئیکل کھنہ کو فلم پیڈ مین کی معاون ہدایت کار کے طور پر خواتین کے ایام حیض کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔

Title: ekta kapoor receives the ficci ladies organisation icon award | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply