سونم کپور فلم’ دی زویا فیکٹر‘ میں ملیالم اداکار دلخیرسلمان کے ساتھ نظر آئیں گی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ ویر دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس میں وہ کرینہ کپور خان ، سورا بھاسکر اور شیخا تلسانیا جیسی اداکاراؤں کے ساتھ اہم کردار میں ہیں۔ اسی درمیان ان کی ایک اور آنے والی فلم کا اعلان کیا گیا۔
دراصل انوجا چوہان کی ناول ’ دی زویا فیکٹر‘ کو اب بڑے پردے پر دیکھایا جائے گا، جہاں فلم میں سونم کپور اہم کردار میں ہوںگی تو وہیں ملیالم فلموں کے سپر اسٹار ڈی سلمان اس میں اہم کردار میںنظر آئیں گے۔
یہ پہلا موقع ہو گا جب یہ دنوں ایکٹرز کسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔اس فلم کیہدایت کار ی ابھیشک شرما نے کی ہے اور کہانی راکیش شرما اور پردھومن سنگھ نے لکھی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اگست کے مہینہ سے شروع ہوگی اور یہ فلم 5اپریل 2019کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Title: dulquer salmaan and sonam kapoors the zoya factor to release in april next year | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply