’ایوشمان کھورانہ نے فلم ’ ڈریم گرل‘ کا انتخاب محض 10منٹ میں کیا تھا ‘

نئی دہلی: بالی وووڈ اداکار ایوشمان کھورانہ جو آجکل فلم ’ آرٹیکل 15‘ کے، جو28جون کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے، ساتھ ساتھ ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ڈریم گرل کے حوالے سے بھی موضو ع بحث بنے ہوئے ہیں۔

فلم ڈریم گرل ایک منفرد تصورات پر مبنی ہے تاہم اداکار ایوشمان نے اس فلم میں کام کرنے کے لئے محض 10منٹ میں ہاں کر دی تھی، ایوشمان کو فلم کی کہانی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے ہاں کہنے میں 10منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لیا۔

دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ اندھا دھون اور بدھائی ہو کی کامیابی کے بعد اداکار ایوشمان کھورانہ بالی وڈ کے سب سے مصروف اداکاراؤں میں شمار ہے۔ انڈسٹری کے مشہور و معروف پروڈیوسر ز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ، جب ڈائریکٹر راج سنڈیلیا نے فلم ڈریم گرل کے لئے اداکار ایوشمان کھورانہ سے رابطہ قائم کیا اور فلم کی پیشکش کی تو انہوں نے فوراً فلم کے لئے ہاں کہہ دی، صرف 10منٹ کےلئے اسکرپٹ پڑھی اور ہاں کہہ دیا۔

فلم ڈریم گرل میں ایوشمان کھورانہ کے رول کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک چھوٹے شہر کے لڑکے کا کردار ادا کریں گے جو کہ خاتون کی آواز میں آسانی سے بول سکتا ہے ۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم رواںسال دسمبر میں ریلیز کے لئے سنیما گھروںمیں پیش کی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dream girl director raaj shaandilya ayushmann was convinced to sign dream girl within 10 minutes of narration in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.