شو ’ تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘ کے کردار ڈاکٹر ہاتھی چل بسے

نئی دہلی: ٹی وی شو ’ تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے شہرت پانے والے فنکار ڈاکٹر ہنسراج ہاتھی کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ شو ’ تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر ہاتھی کا کردار ادا کرنے والے جن کا اصلی نام کوی کمار آزاد ہے گزشتہ کئی روز سے علیل تھے۔

شو کے ڈائریکٹر اسیت کمار مودی نے بتایا ”انہوں (ڈاکٹر ہاتھی)نے آج صبح فون کیا اور بتایا کہ ان کی طبیعت کچھ ناساز ہے اوروہ شوٹنگ پر نہیں آ سکتے اور بعد میں ہمیں اطلاع ملی کہ ان کا انتقال ہوگیا۔

ہم سب یہ خبر سن کر دنگ رہ گئے“۔ڈاکٹر ہاتھی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کی باعث انہیں ممبئی کے وکارڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوںنے آخری سانس لی۔

ڈاکٹر ہاتھی سے مشہور ہوئے کوی کمار شو’ تارک مہتا کے علاوہ ’ میلا ‘ اور فنٹوش‘ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق ان کا وزن 200کلو گرام کے قریب تھا ۔ کوی کمار گزشتے کچھ دنوں سے ڈائٹنگ پر تھے تاکہ وزن کم کیا جا سکے۔

کوی کمار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دل کے بہت اچھے اور نرم دل انسان تھے۔ انہیں اپنے پرستاروں سے ملنا اچھا لگتا تھا ۔ ممبئی کے میرا روڈ پر ان کی دکان تھی، جہاں وہ چھٹی کے وقت بیٹھتے تھے اور اپنے پرستاروں سے ملاقات کرتے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dr haathi of taarak mehta ka ooltah chashma dead in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply