بالی ووڈ کے سیکولرزم کو گندہ کرنے کی کوشش مت کرو: جا وید اختر کی بنیاد پرستوں سے التجا

نئی دہلی: مشہور رائٹر جا وید اختر نے کہا ہے کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری سیکولرزم کی ایک مثال ہے اور یہاں فرقہ وارانہ یا تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
جاوید آختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ” میں سال 1965میں ہندی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوا تھا اور میری تنخواہ 50روپے مہینہ تھی۔ میں نے ان 53سالوں میں کسی بھی لمحہ یا کسی بھی پل یہ محسوس نہیں کیا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں کسی بھی طرح کی نسل پرستی یاتعصب ہے۔
یہ فلم انڈسٹری سیکولرزم کا گڑھ ہے۔ بنیاد پرستوں اسے گندہ کرنے کی کوشش مت کرو“۔ جاوید اختر کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے بالی ووڈ ایکٹر عامر خان کو ان کی فلم ’ مہا بھارت‘ میں بھگوان کرشن کا کردار ادا کرنے پر سوال اٹھائے تھے۔
ٹوئیٹر پر ایک ٹوئٹرہولڈرکے سوال کے جواب میں جاوید اختر نے کہا ” میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جب میں مالی طور پر اورسماجی طور سے بہت کمزور حالات میں تھا تب بھی میں نے کم سے کم کسی بھی فرقہ وارانہ بنیاد پر کسی طرح کا تعصب محسوس نہیں کیا ‘ ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont try to pollute film industry with communal bias javed akhtar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply