ٹی وی پر ابھی کام کرنا نہیں چاہتے طاہر راج بھسین

نئی دہلی: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار طاہر راج بھسین نے کہا ہے کہ وہ چھوٹے پردے پر نمودار ہونے کے لیے بہت زیادہ بے چین و بیتاب نہیں ہیں ۔ اور فی الحال فلمی زندگی پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
2014میں رانی مکھرجی کے ساتھ فلم مردانی سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے طاہر اب فورس 2میں جان ابراہام اور مناکشی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ طاہر نے کہا “یہ بات درست ہے کہ آج کئی بڑے اداکار اور فنکار چھوٹے پردے پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں لیکن انہیں ٹی وی پر آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔“

Title: dont think ill do tv in a hurry tahir raj bhasin | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply