معروف ٹی وی اداکارہ مہیما مکوانا کی ابتدائی زندگی ممبئی کی ایک چال میں گذری

ممبئی:ٹی وی سیریل’ سپنے سہانے لڑکپن کے ‘ میں کلیدی کردار ادا کر رہی مہیما مکوانا نے کم وقت میں ہی ٹی وی انڈسٹری میں شناخت بنا لی ہے۔ مہیما دو اور شو’دل کی باتیں دل ہی جانے‘اور’ادھوری کہانی ہماری‘میں بھی کردار ادا کر رہی ہیں مہیما جب چار ماہ کی تھی، تبھی ان کے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اس کے بعد دہیسر کی ایک چال میں رہ کر 15 سال جدوجہد کی۔
ٹی وی انڈسٹری میں داخل ہونے کے دو سال بعد 2015 میں انہوں نے ممبئی کے میرا روڈ علاقے میں نیا گھر خرید لیا۔مہیمانے کہا کہ انہوںنے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ۔ 13 سال کی عمر میں ا نہوں نے ایکٹنگ کرنا شروع کردیا تھا لیکن اس میدان میں شناخت بنا پانا آسان نہیں تھا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں نے 500 سے زیادہ انٹرویوز دیے لیکن انہیں مسترد کیا جاتا رہا۔کئی بار ناکام رہنے کے بعد میں نے اداکاری کا خواب چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیالیکن ماں نے مجھے تحریک دی جس سے میرا حوصلہ بڑھا۔
آج میں جو بھی ہوں، انہی کے ترٓغیب دینے کے باعث ہوں۔شکر ہے کہ لیڈ رول کے طور پر مجھے’ سپنے سہانے لڑکپن کے‘ملا ۔اس کے بعد پھر میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ میں خود پر فخر محسوس کرتی ہوںکہ بغیر کسی گاڈفادر کے انڈسٹری میں میں نے اپنا مقام بنا لیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do you know tv actress mahima makwana used to stay in a chawl in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply