کبھی کرینہ کپور نے راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ در اصل کرینہ کپور کا 17سال پہلے دیئے ایک انٹریو کا ویڈیو وائرل ہو رےا جس میں وہ موجودہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی بات کہہ رہی ہیں۔

راہل گاندھی نے حال ہی میں اپنی 47ویں سالگرہ منائی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی راہل گاندھی پر خوب میم بنے لیکن ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا وہ ویڈیو ہے اداکارہ کرینہ کپور خان کا جس میں وہ راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی بات کر رہی ہیں۔ یہ انٹریو ویڈیو سال 2002کا ہے جو سیمی اگروال کے شو Rendezvous with Simi Garewal کا ہے۔

یاد رہے سیمی اگروال پہلے اداکارہ تھیں بعد میں ایکٹریس کا انٹریو لینے لگیں۔ سیمی کے شو Rendezvous with Simi Garewal اس وقت کافی مشہورتھا جہاں مشہور ہستیاں کے انٹریوز کیے جاتے تھے ، کرینہ کپور بھی اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں وہاں گئیں تھیں۔ اس وقت وہ بالی ووڈ میں نئی تھیں اور ان کا نام کسی بھی ایکٹر کے ساتھ نہیں جڑا تھا۔

سیمی نے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے پوچھا کہ وہ کسے ڈیٹ کرنا چاہیں گی، آپ پوری دنیا میں سے کسی کابھی نام لے سکتی ہیں۔ اس پر اداکارہ کرینہ کپور نے کہا” کیا مجھے کہنا چاہئے ، میں انہیں جاننا چاہتی ہوں، یہ بڑا کنٹرورشیل ہے۔۔۔ راہل گاندھی ۔ ان میں کچھ بات ہے میں میگزین میں جب بھی ان کی تصویر دیکھتی ہوں یہی سوچتی ہوں کہ ان کے ساتھ باتیں کرنا کیسا رہے گا۔

میں فلمی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں وہیں راہل گاندھی کا خاندان سیاست سے وابستہ ہے۔ ان کے ساتھ بات کرنے میں مزا آئے گا“۔ قابل ذکر ہے کہ اب کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ ادکار سیف علی خان سے ہو چکی ہے اور ان دنوں کا ایک بیٹا بھی جس کا نام تیمور علی خان ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do you know kareena kapoor khan once wanted to date rahul gandhi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply