بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی اپنی شرطوں پر فلم میں کام کریں گی

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ دشا پاٹنی فلموں میں کام کرنے کے لیے شرط رکھ رہی ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ‘دھونی: دی انٹولڈ کہانی’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ دشا پاٹنی کی اس وقت بالی ووڈ میں کافی ڈیمانڈ ہے س لئے اب وہ فلم سازوں کے سامنے وہ اپنی کچھ خاص شرائط بھی رکھنے لگی ہیں۔ حال ہی میں وہ ہالی وڈ ایکٹر ‘جیکی چین کے ساتھ ‘کنگ فو یوگا’ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ دشا اپنی فلموں کے تعلق سے کافی احتیاط برت رہی ہیں۔
وہ فلموں کے معاملے میں کافی چوزی ہو گئی ہیں اور آج کل فلم سائن کرنے کے لئے کچھ خاص شرائط رکھ رہی ہیں، جسے پورا کر پانا فلم سازوں کے لئے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دشا آج کل اپنے پاس آنے والے فلم سازوں سے یہی مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ ان کی فلم میں تبھی کام کریں گی جب اس فلم میں ان کے ساتھ رنبیر کپور، رنویر سنگھ، ورون دھون یا ٹائیگر شراف جیسے اداکار ہوں، ورنہ وہ ا سکرپٹ تک سننے سے انکار کر دیتی ہیں۔ دشا کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔2’ اور ‘باغی۔2’ میں بھی کام کر رہی ہیں۔

Title: disha patani will work with only four actors says her terms and conditions | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply