نئی دہلی: فلم ’ بھارت‘ کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی اداکار سلمان خان کے ساتھ ان کی دوسری فلم ’ رادھے‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی ۔

خیال رہے کہ فلم رادھے کی شوٹنگ بڑے زور شور سےچل رہی ہے اور یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رادھے میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ دشا پاٹنی کا کہنا ہے ’ سلمان سر بالی ووڈ میں کئی سال سے بڑے اسٹار رہے ہیں ، میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے ساتھ فلم ’ بھارت’ کے بعد دوبارہ کام کر پاؤں گی، جب فلم پر کام شروع ہوا تو یہ جان کر میں خوش ہو گئی کہ میں سلمان خان کے ساتھ پھر سے کام کروں گی، حالانکہ جب ’ رادھے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ساتویں آسمان پر تھی۔

دشا پاٹنی نے مزید کہا کہ ’ مجھے رادھے کی کہانی پسند ہے اور مجھے پھر سے سلمان سر کے ساتھ کام کرنے کو ملے گا، مجھے لگتاہے کہ میری سخت محنت کے ساتھ ہی میری قسمت بھی اچھی ہے‘۔

واضح رہے کہ دشا پاٹنی جلد ہی فلم ’ ملنگ ‘ میں اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرتی ہوئی پردے پر نظر آئیں گی، یہ فلم 7فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *