بالی وڈ انڈسٹری میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے: دیشا پاٹنی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ دیشا پاٹنی کسی نہ کسی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میںاداکارہ دیشا نے فلموں کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسٹری میں دیگر فنکاروں سے مقابلہ آرائی کرنے کے بجائے ان فلموں کا حصہ بن کر خوش ہیں جس سے ناظرین لطف اندوز ہو سکیں اور جس کی کہانی اچھی اور مزیدار ہو۔ بالی ووڈمیں ایم ایس دھونی : دی انٹولڈاسٹوری کے بعد ایکٹریس دیشا پاٹنی کی دوسری فلم باغی 2تھی جو باکس آفس پر کامیاب رہی ۔
دیشا سے جب سوال کیا گیا کہ کیا فلم باغی2 کی ریلیز سے پہلے اس کی کامیابی کے بارے میں وہ متفکر تھیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ” بالکل ایسا وقت ہوتا ہے جب مجھے گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے، میں سخت محنت اور ناظرین کو لطف اندوز کرنا چاہتی ہوں، میرا ہدف ہے کہ جب لوگ میری فلم دیکھنے آئیں ،تو وہ خوشی محسوس کریں اور ان کی تفریح ہو ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Disha patani i am not someone who likes to compete with actors in the industry in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment