دیپیکا کاکر (فضا)نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ حاجی علی درگاہ کی زیارت کی

ممبئی: ٹی وی پروگرام ’ سسرال سیمر کا‘ میں سیمر کا کردار ادا کرنے والی دیپکا کاکر اپنے دوست شعیب ابراہیم سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونےکے بعد اسلام قبول کر لیا ہے اور ساتھ ہی میں اپنا نام دیپکا سے بدل کر فیضا رکھ لیا ہے۔
شادی کے لئے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دیپکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ اسلام قبول کرنے کے معاملے پر پہلی بار خاموشی ٹوڑتے ہوئے دیپکا نے کہا یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اپنے پریوار کی اجازت کے بعد ہی انہو ںنے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے۔
انگریزی اخباری ٹائم آف انڈیا کو دیئے انٹریو میں دیپکا سے اسلام قبول کر نے کے سوال پراداکارہ کا کہنا ہے ’ جو سچ ہے وہ ہے، ہاں میں نے ایسا کیا ہے ، لیکن کیوں اور کس وجہ ؟ یہ مجھے بتا نے کی ضرورت نہیں، یہ میری ذاتی زندگی کا معاملہ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میڈیا سے اس موضوع پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں کسی کو اس میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دوں گی ‘۔
اداکارہ حال ہی میں حاجی علی درگاہ پہنچی تھیں۔ دیپکا نے اپنے انسٹاگرام تصویریں شیئر کیں۔ اپنے تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ اس بار حاجی علی بابا کے دیدار کرنا ہر بار سے کچھ جدا رہا ۔
آج میں یہاں اپنے شوہر کے ساتھ تھی۔ آج میں یہاں مسز دیپکا شعیب ابراہیم کی حیثیت سے گئی تھی۔

A post shared by Dipika (@ms.dipika) on

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dipika kakar talks about her conversion to islam post marriage with shoaib ibrahim in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply