سوشانت راجپوت فلم رابطہ میں زبردست ایکشن کرتے دکھائی دیں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنی آنے والی فلم ’رابطہ‘ میں زبردست ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے۔دنیش ویجن کا،جنہوں نے س فلم کی ہدایت کاری کی ہے،کہنا ہے کہ سوشانت پہلی مرتبہ اس فلم میں زبردست اور سنسنی خیزایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے سوشانت کو بتایا کہ اس فلم میں ایکشن بھی ہوگا تو وہ فوری طور پر تیار ہو گئے۔ انہوں نے اس کی ٹریننگ بینکاک میں لی ہے، جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ ’ہچکو اسپورٹس‘ سیکھا ہے۔
ویجن نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ میں ایک واٹر سیکونس تھا، جہاں انہیں کافی کم پانی نظر آ رہا تھا۔ ایسے میں سوشانت اگر ایکشن سین فلماتے تو انہیں تکلیف ہو سکتی تھی یہ بے حد خطرناک تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ چلو کرتے ہیں اور بغیر اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ انہیں چوٹ لگ سکتی ہے، اس سین کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سوشانت نے کم پانی میں ہی شوٹ کیا ،بعد میں وہی منظر بہت دلکش لگا۔ سوشانت جتنی باریکی سے ایکٹنگ کرتے ہیں، ایکشن کرنے میں بھی وہ اتنے ہی ماہر ہیں۔ دنیش نے بتایا کہ ناظرین ان کے ایکشن سین دیکھ کر حیرت زدہ ہوجائیں گے۔ یہ فلم 9 جون کو ریلیز ہوگی۔فلم میں اداکارہ کیرتی سینن ہیرائن کا رول ادا کر رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dinesh vijan talks about sushant singh rajputs character in raabta in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply