ٹی وی سیریل ’ دل مل گئے‘ کے اداکار ایاز خان نے ادکارہ آرتی سنگھ سے نکاح کر لیا

نئی دہلی: ٹی وی پروگرام ’ دل مل گئے‘ کے اداکار ایاز خان ادکارہ آرتی سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں دےئے ایک انٹر یو میں ایاز خان نے اپنے شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منگنی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن ان کو شادی کرنا پڑا اور اب دعوت ولیمہ کی تیاری کر رہے ہیں۔
انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے مطابق ایاز خان نے کہا ” میرے اور آرتی سنگھ کے گھر کے لوگ ایک دوسرے کو گزشتہ کئی سالوں سے جانتے ہیں ۔ میری ماں آرتی کے والدین سے شادی کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور ہم منگنی کی تیاری کر رہے تھے اور شادی نومبر یا دسمبر میں ہونے کی بات چل ہی رہی تھی کہ اچانک ماں اور آرتی کے گھر والو ں نے نکاح کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
شادی کی تیاریوں کے لئے ہمیں صرف ایک ہفتہ کا وقت ملا ، کیونکہ وہ نکاح کو 8ماہ کے لئے ٹالنا نہیں چاہتے تھے۔ میں شادی میں فارمل ڈریس نہیں پہننا چاہتاتھا اس لئے میں نے شیروانی خریدی‘۔
ایاز خان اپنے بیوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میں نے آرتی سے شادی کے دوسرے دن پوچھا کہ مجھ میں تم کو کیا اچھا لگتا ہے، تو آرتی نے کہا کہ میں اس بات سے خوش ہوں کہ مجھے خوش مزاج اور بذلہ سنج شوہر ملا ہے۔
نہ سنجیدہ اور نہ بورنگ ’۔ ایاز اور آرتی کی شادی کی اطلاع ان کے قریبی دوستاداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گرور نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دی۔ انہو ںلکھا ” آپ کا تعارف کر ا رہے ہیں مسزامیش ایاز خان سے ،اب تک کا سب سے پیارا جوڑا، ایاز تم بہت پیارے ہو۔ وہیں کرن سنگھ نے لکھا ” ملئے مسٹر اور مسز خان سے ۔

Title: dill mill gayyes ayaz khan gets married | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply