پنجابی فلموں کے سوپر اسٹار دلجیت دسانجھ ”سپر سنگھ“ میں سپر مین کا کردار ادا کریں گے

ممبئی:پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اپنی آنے والی فلم میں سپر ہیرو کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔ مشہور فلم ساز انوراگ سنگھ پنجاب کی پہلی سپر ہیرو فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا نام سپر سنگھ ہے جس میں دلجیت دوسانجھ سپرمین بنے نظر آئیں گے۔اس فلم میں دلچسپ بات یہ ہوگی کہ سپرمین کے کپڑوں میں سرخ انڈرویئر کے علاوہ دلجیت ریڈ پگڑی پہنے بھی دکھائی دیں گے۔ انوراگ سنگھ نے کہا کہ وہ جب چھوڑٹے تھے تو ہر رات یہ سوچ کر سوتے تھے کہ صبح سپرمین بن کر اٹھیں گے، اب دلجیت کو اپنی سپر ہیرو فلم میں سپر ہیرو بنے دیکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔فلم جون 2017 میں ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diljit dosanjh turns superhero in mythological style in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply