میرے کوہ نور کے لئے دعا کریں: سائرہ بانو

نئی دہلی: ہندی سنیما میں شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اپنے دور کے ممتاز اداکار دلیپ کمار کی صحت کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی خبر ملتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کافی عرصے سے علیل ہیں۔ دلیپ کمار کی صحت سے وابستہ تازہ خبر یہ ہے کہ ان کے آفیشل ٹوئٹر سے ان کی بیگم سائرہ بانو نے خود ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں سے دلیپ کمار کی صحت کے لئے دعائیں کرنے کی درخواست کی ہے۔

سائرہ بانونے کافی جذباتی ہو کر دلیپ کمار کے لئے ایک جذباتی پیغام لکھاہے، سائرہ نے ٹوئٹ کیا ” اللہ ان کے حق میںسبھی کی دعائیں قبول کرے برائےمہربانی میرے کوہ نور کے لئے دعا کریں،اپنی عبادت میں ہمیں یاد رکھیں جیسے ہم آپ سبھی کو رکھتے ہیں“۔

بتا دیں کہ دلیپ کمار کی پیدائش پشاور(جو آب پاکستان میں)11دسمبر 1922کو ہوئی، ان کے 12بھائی بہن تھے اور دلیپ کمار تیسرے نمبر کے تھے۔ 1930کے دہائی میں ان کے والد ممبئی آ گئے تھے اور یہیں اپنا کاروبار کرنے لگے تھے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے ۔

Title: dilip kumar wife saira banu requests to fans for his good health in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply