دلیپ کمار 95سال کے ہوگئے،ملاقات کے خواہشمندوں کے لیے دروازے کھلے ہیں:سائرہ بانو

نئی دہلی:سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی اور مغل اعظم جیسی معروف فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے دلیپ کمار آج 95سال کے ہو گئے۔ان کی 95ویں سالگرہ پر انکی اہلیہ سائر بانو نے اعلان کیا ہے کہ صاحب سے ملاقات کرنے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
ان کی اداکاری کے بارے میں بہت سی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ اداکاری ان پر ختم ہے۔وہ امیتابھ بچن، راجیش کھنہ اور عصر حاضر کے معروف اداکارعامر خان کے لیے مشعل راہ بنے ۔انہوںنے فلم کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا اور رام اور شیام میں ایک کامیڈین کی اداکاری کر کے یہ ثابتکر دیا کہ وہ لوگوں کو ہنسا نے کا فن بھی جانتے ہیں۔
فلم داستان میں بندو کے ساتھ،دل دیا دل لیا میں وحیدہ رحمٰن کے ساتھ،مغل اعظم میں مدھو بالا کے ساتھ، آن میںنادرہ کے ساتھ،یہودی میںنگار سلطانہ کے ساتھ اور قانون اپنا اپنا میں نوتن کے ساتھ ان کی جوڑی نے خوب نام کمایا تھا۔انہوں نے1966میں اس دور کی معروف اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔اور آج تک یہ شادی کا بندھن قائم ہے۔

Title: dilip kumar turns 95 | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )
Tags:

Leave a Reply