پنجاب ایسوسی ایشن نے دلیپ کمار کولیجنڈ لائف ٹائم ایوارڈ سے سرفرازکیا

ممبئی:مشہوراورمعروف اداکاروشہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو پنجاب ایسوسی ایشن نے لیجنڈ لائف ٹائم ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔اپنے اس اعزاز سے دلیپ کمار نے اپنے پرستاروں کو بذات خود ٹوئیٹ کر کے مطلع کیا۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مکمل طور پرصحت مند ہیں اور حال میں ان کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں کی وقتاًفوقتاً تردید کی جاتی رہی ہے ،البتہ دسمبر 2016میں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ا س لیے وہ سوشل میڈیا سے غائب ہوگئے تھے اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو ٹوئٹ کررہی تھیں،لیکن ان کے قریبی اور سرگرم سماجی ،تعلیمی اور سیاسی شخصیت آصف فاروقی کے مطابق دلیپ کمار ٹوئٹر پر سرگرم ہوچکے ہیں اور انہوں نے ٹوئٹ کرکے اپنے صحت مند ہونے کی اطلاع دی ہے۔مداحوں کا انہوں نے شکریہ بھی اداکیا ہے۔
ایک دوسرے ٹوئٹ میں دلیپ صاحب نے پنجاب ایسوسی ایشن کے ذریعہ انہیں لیونگ لیجنڈ لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازے جانے کی اطلاع بھی دی۔ دلیپ کمار نے ان کے ساتھ اپنی بیوی سائرہ بانو کا پوسٹر آویزاں کرنے پر آصف فاروقی کا شکریہ بھی اداکیا ،ٹوئیٹر پر انہوں نے ان تصویروں کو بھی شیئر کیا۔واضح رہے کہ دلیپ کمارکو بڑے پردہ پر آخری بار 1998میں قلعہ فلم میں دیکھا گیا جس میں انہوں نے ڈبل رول کیا اوراداکارہ ریکھا انکے مقابل تھیں۔گزشتہ سال مودی حکومت نے انہیں پدم وبھوشن دیا جبکہ 1994میں انہیں داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dilip kumar honoured with living legend lifetime award in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply