دلیپ کمار رو بصحت ، لیلا وتی اسپتال سے گھر واپس

نئی دہلی: بزرگ فلم اداکار دلیپ کمار کو آج (جمعرات ) دوپہر 11بج کر 55منٹ پر ممبئی کے لیلا وتی اسپتال سے ڈسچار ج کر دیا گیا۔ انہیں گھر لے جانے کے لیے ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگر افراد خاندان اسپتال پہنچے۔ حسب معمول خوش و خرم اور ہشاش بشاش نظر آنے والے دلیپ کمار ہلکی گلابی قمیص میں وہیل چئیر پر اسپتال سے باہر نکلے۔ اسپتال کی راہداری میں ان کے پرستاروں کاایک بڑا مجمع ان کے استقبال کو موجود تھا۔
ان کے معالجین کے مطابق اب دلیپ صاحب پوری طرح صحتیاب ہیں اور انہیں صرف احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ پہلے ہی کافی ضعیف العمر ہیں۔بدھ کو صرف عامر خان ہی ان سے ملنے شام میں اسپتال پہنچے تھے۔انکے معالج پہلے ہی بتا چکے تھے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے ، بخار ہے ، قے ہو رہی ہے لیکن وہ پورے ہوش و حواس میں ہیں اور باقاعدہ غذا لے رہے ہیں۔انہیں 15اپریل کو سانس لینے تکلیف کی شکایت کرنے پر اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dilip kumar discharged from lilavati hospital in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply