دلیپ کمار کو نمونیا ہو گیا

ممبئی: شہنشاہ جذبات سے معروف ممتاز اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے جمعرات کو ٹوئیڑ کے توسط سے بتایا کہ دلیپ صاحب کو ،جنہیں یہاں کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نمونیا کا مرض تشخیص کیا ہے۔

واضح ہو کہ 95سالہ ادکار کو بدھ کے روز سانس لینے میں دقت محسوس ہونے پر ممبئی کے مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سائرہ بانو نے میڈیا کو بتایا کہ اب وہ خود کو بہت محسوس کر رہے ہیں ۔طبی رپورٹوں سے علم ہوا ہے کہ ان پر نمونیہ کا معمولی سا حملہ تھا۔انشاءاللہ وہ جلد رو بصحت ہوجائیں گے۔

شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے دلیپ کمار نے انداز، آن، مدھو متی، دیو داس اور مغل اعظم جیس کئی فلموں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dilip kumar diagnosed with pneumonia in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply