شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل

ممبئی: مشہوربزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو خرابی طبیعت کے باعث آج صبح سویرے یہاںلیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ 94 سالہ دلیپ کمار عرف یوسف خان کے ایک پاو¿ں میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا۔ دلیپ کمار کے طبیعت بہتر نہ ہونے کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے بھی کردی ہے۔آئندہ اتوار ۱۱ دسمبر کو ان کی 94 ویں سالگرہ ہے اور اس سے محض چار روز قبل انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ گیارہ دسمبر 1922 میں غیر تقسیم شدہ ہندوستان کے شہر پشاور میں پیداہوئے یوسف خان نے 1944 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیویکا رانی نے انہیں فلمی نام دلیپ کمار دیا۔جوار بھاٹا سے اپنے فلمی کیئریئر کا آغاز کرنے والے اس اداکار نے سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی اور مغل اعظم جیسی فلموں میں کام کیا ہے جن کی وجہ سے انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب دیا گیا۔ لیکن انہوں نے فلم کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا اور رام اور شیام میں ایک کامیڈین کی اداکاری کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ لوگوں کو ہنسا نے کا فن بھی جانتے ہیں۔ ان کی فلمیں گنگا جمنا ،رام اورشیام ،داستان ،بیراگ ،شکتی ، کرانتی اورسوداگر بھی پسند کی گئیں اورتقریباً 56فلموںمیں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور 1998 میں قلعہ ان کی آخری فلم تھی جس میں اداکارہ ریکھا مدمقابل تھیں۔ دلیپ کمار کو پدم شری کے ساتھ 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2015 میں پدم ویبھوشن سے نوازا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dilip kumar admitted to hospital in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply