سلمان خان اور میں صرف اچھے دوست تھے:شلپا شیٹی

نئی دہلی: بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ شلپا شیٹی ، جنہوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے ،کے عشق کی خبریں آتی رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹی نے ان تعلقات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سلمان اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں تھا ، ہم دونوں ہمیشہ سے صرف اچھے دوست ہی ہیں۔

اپنے ایک انٹریو میں شلپا شیٹی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ” ہم ڈیٹ پر نہیں جاتے تھے ، ان دنوں سبھی اداکاروں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات تھے“۔ اداکارہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ” سلمان خان بہت پیارے اور زمین سے وابستہ انسان ہیں۔

مجھے یاد ہے وہ اکثر میرے گھر آیا کرتے تھے کبھی کبھی آدھی رات کو بھی اور تب میں سو رہی ہوتی تھی، پھر سلمان اور میرے پاپا ایک ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور ساتھ میں کچھ پیگ لگایا کرتے تھے“۔ شلپا نے آگے کہا ” مجھے یاد ہے جب میرے والد کا انتقال ہوا تھا تب سلمان گھر آئے تھے اور سیدھے بار کی ٹیبل پر اپنا سر رکھ کر رونے لگے تھے“۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور شلپا شیٹی حقیقی زندگی میں بہت اچھے دوست ہیں۔ گزشتہ دنوں شلپا نے سلمان کے شو ’ دس کا دم‘ میں نظر آئی تھیں، شو میں سلمان اور شلپا کی زبردست کمسٹری دیکھنے کو ملی تھی۔

سلمان خان ان دنوں علی عباس جعفر کی آنے والی فلم ’ بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، وہیں اداکارہ شلپا شیٹی ایک ڈیٹنگ ریلٹی شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Did shilpa shetty ever date salman khan the actress reveals all in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment