دیا مرزا نوجوانوں کو توجہ میں رکھکر فلم بنائیں گی

ممبئی: (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز دیامرزا رومانوی فلم بنانے والی ہیں۔ دیا مرزا ایک رومانوی ڈرامہ اور نوجوانوں کو توجہ میں رکھکر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
دیا اور ان کے شوہر ساحل سنگھا”لو بریک اپس زندگی“ کے پارٹنر ہیں اور اس بینر کے تحت وہ ‘لو بریک اپس زندگی’ اور ‘بابی جاسوس’ جیسی فلموں کاپروڈکشن کر چکے ہیں۔ دیا اب دلچسپ فلمیں بنانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا، “ہم ڈرامہ فلموں پر کام کر رہے ہیں جو ایک رومانٹک ڈرامہ اور نوجوانوں پر بہترین فلم ہے۔”دیا اپنی پروڈکشن کمپنی میں بننے والی فلم میں اداکاری کرتی بھی نظر آ سکتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dia mirza will make romantic drama film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply