تاریخی شخصیت کا کردار نبھانا ہر اداکار کو سب سے زیادہ خوشی دیتا ہے: دیا مرزا

نئی دہلی: اداکارہ دیا مرزا ،جواپنے فلمی کیرئر میں پردہ سیمیں پر اپنے کرداروں کو بخوبی اداکر چکی ہیں، آجکل فلمساز نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں تیا ر کیے جانے والے شو ’مغلس‘ کے حوالے سے مرزاکی نگاہ بنی ہوئی ہیں۔

مرزا کو اس شومیں مرکزی کردار نبھاتے دیکھا جا سکے گا۔ اداکارہ دیا کا کہنا ہے کہ ’ کسی تاریخی شخصیت کا کردار ادا کرنے سے سب سے زیادہ خوشی ملتی ہے ۔

اداکارہ دیا مرزا نے مزید کہا کہ نکھل اڈوا نی کے علاوہ اپنی سب سے زیادہ پسندیدہ شبانہ اعظمی اور رونیت رائے کے ساتھ کام کرنے کا مزہ ہی کچھ اورہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہ کہ یہ شو رائٹر الیکس درفورڈ کے تاریخی ناول ’ ایمپاور آف دی مغل‘ پر مبنی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس شو میں رونیت رائے بابر کا کردار ادا کریں گے جبکہ شبانہ اعظمی بابر کی نانی ایساں دولت بیگم کا اور اداکارہ دیامرزا ان کی بہن خانزادہ بیگم کا رول نبھائیں گی۔ اداکارہ دیا نے کہا ’ ابھی اس شو پر زیادہ بولنا قبل از وقت ہوگا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dia mirza greatest joy for an actor to portray person from history in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply