نئی دہلی: بالی ووڈ ادکارہ دیا مرزا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے عام ہورہا جسمیںاداکارہ اسٹیج پر میزبان سے گفتگو کے دوران آب دیدہ ہو جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ دیا مرزا گزشتہ دنوں جئے پور لیٹریچر فیسٹول میں شرکت کرنے کے لئے جے پور پہنچی تھیں۔

فیسٹول میں’ کلائمٹ ایمرجنسی‘ سیشن میں آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال پر بات چیت کے دوران دیا مرزا نے نم آنکھوں سے کہا کہ ’ کسی کے دکھ ۔ درد کو سمجھنے سے پیچھے نہ ہٹیں، اپنے آنسوؤں کو بہنے سے نہ روکیں۔ دیا مرزا نے مزید کہا کہ ’ اسے محسوس کریں، اسے سبھی حدوں تک محسوس کریں، یہ اچھا ہے ،یہ ہماری طاقت ہے، یہ ہم ہیں اور یہ پرفارمنس نہیں ہے ۔

اسی دوران دیا مرزا کے لئے ایک شخص ٹیشو پیپر لیکر آتا ہے ، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ شکریہ، مجھے پیپر کی ضرورت نہیں ہے ، دیا کے یہ بولنے پر وہاں موجود ہر کوئی ان کے لئے تالیاں بجانے لگتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ دیا مرزا کلائمٹ چینج کارکن ہیں ، وہ اکثر بڑھتی آلودگی پر اپنی رائے سوشل میڈیا اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ سال ممبئی میں ارے جنگل کاٹے جانے پر دیامرزا نے کھل کر اس کی مخالفت کی تھی، ا س دوران انہوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *