اداکار دھرمیندر راج کپور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: بالی وڈ کے اپنے دور کے عظیم اداکار دھرمیندر کو مہاراشٹر حکومت راج کپور لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے اور ڈائریکٹر راج کمار ہرانی کو راج کپور اسپیشل کنٹربیوشن ایوارڈ سے سرفراز کرے گی ۔
مہاراشٹرسرکار کے تعلیم اور ثقافتی معاملے کے وزیر ونود تاوڑے نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ اعلان کیا۔ وزیر تاوڑے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” مہاراشٹر حکومت کے راج کپور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے دھرمیندر جی اور راج کپور اسپیشل کنٹربیوشن ایوارڈ کے لئے ڈائریکٹر راج کمار ہرانی کے نام کا اعلان کر بہت خوشی ہو رہی ہے، مبارک “۔
یا د رہے کہ دھرمیندر کااپنے دور میں بالی وڈ انڈسٹری میں دبدبہ تھا اور ان کے مداح ان کی خوبصورت اداکاری کے باعث ان کے دیوانے تھے اور، ان کے ڈائیلاگ ہوں یا لڑائی کے سین دونوں چیزیں دھرمیندر کے مداحوں کو کافی پسند آتا تھا۔

Title: dharmendra to get maharashtra governments raj kapoor lifetime achievement award | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply