دھنش شاہ رخ کے ساتھ کام کریں گے

ممبئی: جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹاردھنش کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ دھنش نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز آنند ایل رائے کی فلم ”رانجھنا“ سے کیا تھا۔ اس کے بعدانہوں نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ” شیمتابھ“ میں بھی کام کیا ہے۔
ایسا خیال ہے کہ وہ آنند کی آئندہ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ آنند کی فلم میں شاہ رخ بونے کے کردار میں نظر آئیں گےجس کےلئے وہ کافی پرجوش ہیں۔
ہندی سنیما میں دھنش کو مقبول بنانے میں آنند کی فلم ”رانجھنا“ کا کردار اہم رہا ہے اور وہ آنند کے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جب انہیں آنند نے اپنی نئی فلم میں ایک کردار ادا کرنے کے لئے کہا تو وہ تیار ہو گئے حالانکہ ابھی تک ان کے کردار کو لے کر زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم میں اسپیشل اپیئرنس میں ہو سکتے ہیں جبکہ آنند کی جانب سےفی الحال کوئی باقاعدہ طور پر اعلان نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhanush may do film with shahrukh khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply