فلموں میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کاپڈوکون کا خواب شرمندہ تعبیر

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور ڈمپل گرل اداکارہ دیپکا پڈوکون کا ایک خواب اب پورا ہو گیا ہے۔ باجی راؤ مستانی کی کامیابی سے پرجوش لیلا بھنسالی ایک اور پیریڈ ڈرامہ فلم ”پدماوتی“ بنارہے ہیں جو علاء الدین خلجی اور میواڑ کی ملکہ پدماوتی کے جنون عشق کی کہانی کو پیش کرے گی۔رانی پدماوتی اپنی خوبصورتی، عقل اور ہمت کے لئے مشہور تھیں۔
اس فلم میں پدماوتی کا کردار دیپیکا پاڈوکون نبھارہی ہیں جبکہ علاؤالدین خلجی کے کردار میں رنویر سنگھ نظر آئیں گے ان کے علاوہ شاہد کپور دیپکا کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پڈوکون کافی عرصہ سے شاہد کپور کے ساتھ بھی جوڑی بنانا چاہتی تھیں۔ حال ہی میں جب دیپکا سے پوچھا گیا کہ وہ بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے شاہد کا نام لیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ”فائنڈنگ فینی“ میں شاہد کے والد پنکج کپور اور رام لیلا میں ان کی والدہ سپریا پاٹھک کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ دونوں بہترین فنکار ہیں۔ اس لئے انہیں لگتا ہے کہ شاہد بھی بہت اچھے اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آئے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukons dream to work with shahid come true in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply