سلمان خان اور دیپکا پڈوکون جلد ہی فلمی پردے پر ایک ساتھ د کھائی دیں گے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی طویل عرصے سے یہی کوشش کر رہے تھے کہ وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ کسی پروجکٹ میں ساتھ کام کریںاور اب وہ لمحہ آ گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنے نئے پروجکٹ’ انشاءاللہ‘ میں جس کو انہوںنے حال ہی میں راجسٹر کرایا ہے ، بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور سلمان خان کو کاسٹ کر سکتے ہیں؟ گزشتہ مہینے بھنسالی نے جس فلم کانام رجسٹر کرایا اس کا نام ’ انشاءاللہ‘ ہے اور وہ فلم کا ڈرافٹ ختم کرنے کے لئے 6۔9 مہینے لیں گے اور پھر اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دیں گے ۔

یاد رہے کہ دیپکا کے ساتھ بھنسالی تین فلمیں بنا چکے ہیں ، ان تینوں فلموں میں وہ اہم کردار میں تھیں، تینوں فلموں نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی تھی۔ویسے یہ کہا جاتا ہے کہ بھنسالی کے پسندیدہ ایکٹر رنویر سنگھ ہیں لیکن بھنسالی نے اس پروجکٹ میں ان پر سلمان خان کو ترجیح دی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور دیپکا پڈوکون کی جوڑی ابھی تک بڑے پردے پر نظر نہیں آئی ہے۔ کئی بار ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں میڈیا میں آئیں لیکن کبھی بات آگے نہیں بڑھ پائی۔ لیکن اب لگتا ہے کہ فلم بینوں کو سلمان اور دیپکا کی جوڑی بہت جلد بڑے پردے پر نظر آنے والی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone to star with salman khan in sanjay leela bhansalis inshallah in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment