ہالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کر کے بہت خوش ہوں: دیپیکا پڈوکون

ممبئی: (یواین آئی)مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہالی وڈ میں اپنے کریئر کےآغاز کے سلسلے میں بہت پرجوش ہیں۔ دیپیکا نے ہالی ووڈ فلم” ٹرپل ایکس ریٹرن آف جینڈرکیج“ سے ہالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔ فلم میں وہ ہالی ووڈ اسٹار وِن ڈیزل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ان کی یہ فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ حال ہی میں فلم کے پروموشن کے دوران دیپیکا نے کہا ”میں بہت خوش ہوں، یہ ہالی ووڈ میں میرے کریئر کا آغاز ہے، میرے ذہن میں اسے لے کر گھبراہٹ ہے،لیکن ساتھ ہی میں پرجوش بھیہوں کہ آج اس سفر کا آغاز ہے۔“
دیپیکا نے کہا ”پہلے ہم میکسیکو جائیں گے۔جہاں تک فلم کی ریلیز کا سوال ہے، ہم پہلے فلم کو ہندوستان میں ریلیز کریں گے،فلم کی شوٹنگ کے دوران میں نے اس پر اپنی یونٹ سے بحث کی تھی کہ اسے پہلے ہندوستان میں ریلیزکرنا اچھا رہے گا۔ میں خوش ہوں کہ ایسا ہی ہو رہا ہے۔میں چاہتی ہوں کہ میری شناخت ایک اچھے انسان اور ایک اچھی اداکارہ کے طور پر ہو۔ لیکن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر مجھے انتہائی فخر بھی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone proud to represent india in hollywood in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply