نئی دہلی: گزشتہ روز دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہوئے توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد احتجاج کر رہے طلبا کے سپورٹ میں منگل کے روز بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈکون جے این یو پہنچ کر کہا کہ اس تشدد کے خلاف کوئی خاص ایکشن نہیں لئے جانے پر کافی حیران ہوں۔

نیوز چینل آج تک سے بات چیت کے دوران اداکارہ دپیکا پڈکون سے جب پوچھا گیا کہ ملک ایک خاص قسم کے وقت سے گز ررہا جہاں ہم ملک کی کئی یونیورسیٹیز میں اور سڑکوں پر لوگوں کا ” سی اے اے “ اور ” این آر سی“ قانون کے خلاف ان کا احتجاج دیکھ رہے ہیں ، جے این یو میں ، جامعہ ، اے ایم یو اور آئی آئی ٹی ممبئی ،کئی سارے ستارے کھل کر اس بات پر بول رہے ہیں ،کیا آپ اس پر کچھ خاص مشورہ رکھتی ہیں یا آپ کا کیا نظریہ ہے اس پر ؟

جواب میں دپیکا نے کہا کہ ’ میرے خیال سے ، سب سے پہلے جو مجھے کہنا تھا میں نے دوسال پہلے ہی کہہ دیا ، جب پدماوت فلم ریلیز ہو رہی تھی اسی وقت مجھے جو میں محسوس کر رہی تھی میں نے اسی وقت کہہ دیا ، اب جو میں دیکھ رہی ہوں مجھے بہت درد ہوتا ہے ۔

خیال رہے کہ دپیکا کے جے این یو جانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ دپیکا کی فلم ’چھپاک کو ’ #boycottchhapak سے ٹرول کر رہے تو وہیں کچھ ان کی فلم اور ان کے #ISupportDeepika اور دیگر ہیس ٹیگ کے ذریعہ سپو رٹ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کے دپیکا پڈکون کی فلم ’ چھپاک‘ رواں ہفتے سنیما گھروں میں پیش کی جا ئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *