دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اٹلی میں ازدواجی بندھن میں بندھ گئے

نئی دہلی: اٹلی کے لیک کومو نامی مقام پر بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی جوڑی 6 سال کے معاشقہ کے بعد آخر کاآج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

یہ شادی بالی ووڈ کی اس سال کی سب سے بڑی شادی قرار دی جا رہی ہے۔ رواں سال سونم کپور اور آنند آہوجہ کی بھی شادی ہوئی ہے لیکن دیپیکا اور رنویر کی شادی اور مقام تقریب زبردست موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق باراتیوں کے لئے ناشتہ کا خاص انتظام کیا گیا تھا اور انہیں پنجابی اور اطالوی کھانے پیش کئے گئے۔خیال رہے کہ آج یعنی 14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کرائی گئی ہے۔

کونکنی روایات کے مطابق دولہا اور دلہن کو 4 پھیرے لینے ہوتے ہیں۔ اب رنویر اور دیپکا15 نومبر کو سندھی رسم و رواج کے ساتھ شادی ہوگی۔

اس کے بعد 21 نومبر کو بنگلورو اور 28 نومبر کو ممبئی میں استقبالیہ تقریبات ہوں گی جن میں معروف شخصیات شامل ہوں گی۔شادی کی خبر سن کر دوست و احباب نے نیک خواہشات پیش کیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone marriage with ranveer singh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment