باپ کو پیار کرنے کا کوئی دن مخصوص نہیں،”یوم پدر“ پر دیپکا پڈوکون کا اظہار خیال

نئی دہلی: ویسے تو ”یوم پدر“ یعنی فادرس ڈے گزر گیا ، لیکن والد کو پیار کرنے کاکوئی ایک دن تو ہوتا نہیں ہے بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے مطابق ان کا والد سے ہر دن ملنا فادرس ڈے ہی ہوتا ہے۔

بچپن میں اپنی شرارتوںاورشرارت کے بعد والد سے ملنے والی سزا کو یاد کرتے ہوئے دیپکا بتاتی ہیں ” میں جب بچپنمیں کوئی غلطی کرتی تو سزا کے طور پر میرے والد مجھے گھر میں بنے ایک گودام میں بند کر دیا کرتے تھے‘۔

اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنے والد پرکاش پڈوکون کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں کہتی ہیں” میں آج بھی اپنے والد کی ننھی پری ہوں، لیکن ساتھ ہی میں ان کی طاقت اور ہمت بھی ہوں، میں والد کے ساتھ مستی بھی کرتی ہوں اور ٹانگ کھنچائی بھی ، وہ بھی مجھے چھوڑتے نہیں ہیں ، میری ہر شرارت کی برابر سزا دیتے ہیں۔

میرے والد میرے دوست بھی ہیں، ہمارا رشتہ بڑا مضبوط ہے۔ دیپکا آگے کہتی ہیں کہ آج بھی میں اپنے ہر کام کرنے سے پہلے اپنے والدین سے اجازت لیتی ہوں، حالانکہ وہ میرے کسی کام دخل نہیں دیتے نہ ہی کوئی روک ٹوک کرتے ہیں۔

اداکارہ کہتی ہیں” والد کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے ان کے ساتھ وقت گزارنا ، مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارا وقت ہے جس کو ہم ایک ساتھ گزارتے ہیں اور مجھے سچ میں ان کے چہرے پر خوشی دیکھنے کو ملتی ہے۔ جب میں اپنے گھر بنگلورو جاتی ہوں تو میرے ساتھ وقت گذارنے کےلئے میرے والد اپنے سبھی ضروری کام بالائے طاق رکھ دیتے ہیں اور یہ دیکھ کر میری ماں مذاق اڑانے لگتی ہے۔دیپکا کہتی میرے والد کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہےکہ میر ے ساتھ وہ زیادہ سے زیادہ وقت گزارسکیں۔

Title: deepika padukone i have a wholesome relationship with my dad | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply