ٹام کروز کی فلم کے آڈیشن میں ہما قریشی کے بعد دیپیکا پاڈوکون بھی ناکام

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم کے آڈیشن میں ناکام ہوگئیں۔ بالی ووڈ میں دیپکا سرفہرست کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں انہوں نے گزشتہ سال ”پیکو اورباجی راو مستانی“ جیسی سپر ہٹ فلمیں کیں ہیں لیکن ٹام کروز کی فلم کے آڈیشن میں ناکام ہونے کے بعد تو لگتا ہے کہ انہیں ہالی وڈ میں کامیاب ہونے کے لئے ابھی بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
آڈیشن میں ناکام ہونے کی خبر سے نہ صرف دیپکا بلکہ ان کے پرستار بھی کافی مایوس ہوئے ہیں۔ ٹام کروز کو ہالی وڈ کا سب سے ہاٹ ہیرو سمجھا جاتا ہے اور ایسے میں اگر کسی کو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا تو کوئی کیوں چھوڑے گا۔
اگر دیپکا اس آڈیشن میں فیل نہیں ہوتی تو ہالی وڈ میں یہ ان کی دوسری فلم ہوتی۔ دیپکا سے پہلےہما قریشی نے بھی اس فلم کے لئے آڈیشن دیا تھا اور وہ بھی ناکام رہی تھیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone fails to crack tom cruises film audition in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply