دیپکا پڈوکون نے سر عام تسلیم کیا کہ رنویر سنگھ ان کے ہیں

نئی دہلی: بالی وڈ کے سب سے مشہور جوڑے (Couple)اداکار رنویر سنگھ اوراداکارہ دیپکا پڈوکون کی شادی کی زبردست چرچا ہے ۔ایسی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں کہ رنویر اور دیپکا رواں سال کے اواخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ںگے۔

اس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی کہ رنویر کپور کے ساتھ اپنے پچھلے تعلقات کے ناکام ہو جانے کی وجہ سے دیپکا پدکون اب شادی کرنے سے ڈررہی ہیں۔ ان سب قیاس آرائیوںکے درمیان اب دیپکا پدکون سر عام یہ کہہ دیا کہ رنویر سنگھ ان کے ہیں۔

در اصل رنویر سنگھ نے اپنے انسٹا گرم اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، اس فوٹو میں سمندر کے کنارے کھڑے رنویر سنگھ کافی سیکسی دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس تصویر پر رنویر سنگھ کے مداحوں نے لائکس اورکمینٹس بھی کئے لیکن ایک کمینٹ جو سب سے خاص ہے وہ ہے ان کی گرل فرنڈز دیپکا پڈوکون کا ۔

اداکارہ دیپکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا” مائنMine“جس کے معنی ( میرا ) کے ہوتے ہیں۔ دیپکا کے اس کمینٹ نے ان کے فینس کا دل جیتا لیا ،پرستاروں کے لئے دیپکا یہ کمینٹ واقعی بہت پیارا ہے اور وہ جلد سے جلد ” دیپ ویر“ کی شادی چاہتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone declares her love for ranveer singh with this comment on his instagram post in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply