فلم ”ٹیوب لائٹ “میں دیپیکا پڈوکون سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی:بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں نظر آسکتی ہیں۔بالی ووڈ کے مشہو ہدایت کار شبیر خان فلم” ٹیوب لائٹ“بنانے والے ہیں۔ جس میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں وہ ایک اداکارہ کی تلاش کررہے تھے۔
معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ کبیر کو سلمان کے ساتھ اب ہیروئن مل گئی ہے۔ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون کام کریں گی۔فلم کی شوٹنگ 28اگست سے لداخ میں شروع ہونے والی ہے۔
یہ پہلی بار ہوگا جب دیپیکا اور سلمان ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے،حالانکہ پہلے بھی کئی بار ان دونوں کو ایک ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہربار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آتی رہی۔ٹیوب لائٹ کے لئے بھی پہلے دیپیکا پڈوکون کا نام آیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ کبیر خان کی یہ فلم ہندوستانی لڑکے اور چینی لڑکی کی محبت کی کہانی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone cast in salman khans film tube light in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply