دیپکا پڈکون : ایک رن ویر سے نجات دوسرے رن ویر سے تعلقات

نئی دہلی: کبھی بالی ووڈ کی مثالی جوڑیوں میں شمار کئے جانے والے اداکار رنویر کپور اور اداکارہ دیپکا پڈکون کی راہیں کئی سال پہلے بریک اپ کے بعد الگ ہو گئیں ، لیکن اس بریک اپ کا ذمہ دار کون تھا اس کا انکشاف اداکارہ دیپکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

دیپکا نے انٹرویو میں رنویر کپور کا نام لئے بغیر ہدف تنقید بناتے اور اپنے رشتہ کے ٹوٹنے کادرد بیان کرتے ہوئے کہا” میں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ، یہی وہ وقت تھا جب سارے جذبات بھلا کر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

میرے لئے کسی سے ذاتی ہونا صرف جسمانی ضرورت نہیں، مجھے لگتا ہے اس کے لئے آپ کے جذبات کا وابستہ ہونا ضروری ہے۔ لیکن ایسا میں سوچتی ہوں، سب کی سوچ ایسی ہو ضروری نہیں۔

دیپکا نے کا کہنا ہے کہ جب میرے اس سے تعلقات تھے تو کئی لوگوں نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ تمہیں دھوکہ دے رہا ہے ، میں خود بھی اس بات کو جانتی تھی لیکن اسے میرے سامنے رشتے کی بھیک مانگتے دیکھ کر میں نے دوسرا موقع دیا، لیکن اس کے باوجود ایک دن میں اسے رنگے ہاتھوں پکڑا ۔

دیپکا پڈکون مزید کہتی ہیں کہ میں نے کبھی تعلقات میں رہتے ہوئے کسی کو دھوکہ نہیں دیا کیونکہ یہی کرنا ہے تو اچھا ہے میں اکیلی ہی رہوں۔ اداکارہ دیپکا نے سارے راز طشت از بام کرتے ہوئے کہا ’جب اس نے مجھے پہلی بار دھوکہ دیا تو لگا ہمارے رشتے میں کہیں کوئی بات سہی نہیں تبھی سب ہو۔

بریک اپ کے بعد میں کئی دنوں تک روتی رہی ، وقت گزرنے کے ساتھ میں سنبھل گئی اور ماضی فراموش کر کے مستقبل پر توجہ مرکوز کر دی ۔ واضح رہے دیپکا اور رنویر کپور سال 2007میں فلم بچنا ائے حسینوں کے دوران قریب آئے تھے۔ لیکن اب دیپکا ایکٹر رنویر سنگھ سے پینگیں بڑھا رہی ہیں اور یہ دونوں بہت جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika padukone accused ranbir kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply