دپیکا پدکون جلد ہی رتک روشن کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدکون جلد ہی رتک روشن کے ساتھ فلمی پردے پرنظر آئیں گی۔ خبروں کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا اپنی اگلی فلم میں رتک روشن اور دیپکا کو کاسٹ کرنے جا رہے ہیں ۔ ساجد ایک اور فلم کبیر خان کے ساتھ پرڈیوس کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ساجد اور کبیر اس سے پہلے ’ فینٹم‘ ساتھ میں بنا چکے ہیں ۔ اس فلم میں سیف علی خان اور کٹرینا کیف کی جوڑی نظر آئی تھی۔ بتا دیں کہ تک روشن ابھی تک بالی ووڈ کی مشہورہیروئن جیسے کٹرینا کیف، کرینا کپور خان کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن اس قطار میں شامل دپیکا پدکون بھی ہیںان کے ساتھ کام نہیں کیا ۔ رتک روشن پہلی بار دیپکا پدکون کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔ اس وقت دونوں اپنے آنے والی فلم میں مشغول ہیں۔ رتک روشن کی آنے والی فلم موہن جودڑو ، اور دپیکاکا پدکون کی ہالی ووڈ فلم ’xxx‘ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepika and hrithik roshan in kabir khans next in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply