بھوجپوری زبان کی مٹھاس کا جادو ڈانسر سپنا چودھری پر بھی چل گیا

پٹنہ: بہار سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں بولی جانے والی بھوجپوری زبان کی مٹھاس کا جادو ہریانہ کی مشہور ڈانسر اور ریالٹی شو بگ باس فیم، سپنا چودھری پر بھی چل گیا ہے۔
ہولی میلن پروگرام میں حصہ لینے پہلی بار پٹنہ کے جہان آباد پہنچیں۔یہا ںانہوںنے پروگرام میں بھوجپوری سپر اسٹار کھیساری لال یادو کے ساتھ بھوجپوری گانے پر ڈانس کیا، اس کے علاوہ عوام کی مانگ پر سپنانے ہریانوی اور ہندی گانوں پر بھی رقص کیا۔ سپنا چودھری نے کہا ’بھوجپور زبان کافی میٹھی ہے۔
حالانکہ مجھے بھوجپوری نہیں آتی ہے، لیکن میں سیکھ رہی ہوں۔بھوجپوری سیکھنے میں مجھے مزا آرہا ہے‘۔ہریانوی ڈانسرسپنا چودھری ان دنوں مسلسل سرخیوں میں ہیں۔پہلے بگ باس پھر بالی ووڈ فلموں کے آفرس کے بعد حال ہی میں فلم ویرے کی ویڈنگ کا ان کا گانا ’ ہٹ جا تاؤ‘ لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dancer sapna choudhary is learning bhojpuri language in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply